December 3, 2020 admin 0 Comments

عابد چہودری: ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے، ایس پی ،3ڈی ایس پیز کی سربراہی میں مجموعی طور پر 376 وارڈنز، 7 فوک لفٹر تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ایس پی ،3ڈی ایس پیز  کی سربراہی میں مجموعی طور پر 376 وارڈنز، 7 فوک لفٹر تعینات ہوں گے، سید حماد عابدکا کہنا  تھا کہ مختص پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی

[ditty_news_ticker id=”746″]

سید حماد عابدکا کہنا  تھا کہ ٹریفک پلان کے مطابق مزنگ اڈا چوک سے ہائیکورٹ چوک براستہ فین روڈ ٹریفک  کے لئے بند ہوگی،نیپئر چوک، جی پی او چوک کا انٹر سیکشن معمول کی ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا،جی پی او چوک سے اے جی آفس روڈ عام ٹریفک  کے لئے بند ہوگی،لکشمی چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ جی پی او چوک مال روڈ، چوک بوٹا محل بجھوایا جائے گا۔

Leave a Reply:

Your email address will not be published. Required fields are marked *