آخر کار یہ تو ہونا ہی تھا

0 Comments

پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا
(نمائندہ جوائے آف جسٹس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت فرخ حبیب کی درخواست پر نون لیگ اور پی پی پی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی اجازت دے دی ہے،دونوں بڑی پارٹیوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔درخواست گزار حکومتی وزیر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں چار سال سے اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے سے بھاگ رہی تھیں جس پہ ہم نے درخواست دی جو منظور ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گڑھے کھودے تھے جن میں خود گِر گئے اور ان کے مزید جعلی اکاؤنٹس سامنے لائے جائیں گے۔