اب میں چپ نہیں رہ سکتا

0 Comments

مہنگائی یاری پہ نکلی بھاری، جہانگیر ترین عوام کی حمایت میں کھل کر سامنےآ گئے

کہروڑپکا میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نےمہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو سارے کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے، بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں، ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ کوشش ہے لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں۔