اللہ خیر کرے، بڑا دھماکا

0 Comments

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے باعث 4 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔

دھماکے کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔