بلڈ پریشر کم کیجیے

بلڈ پریشر کیا ہے؟

یہ وہ قوت ہے جو آپ کے خون کو پورے جسم میں رواں دواں رکھتی ہے اور اس طرح جسم کے تمام خلیات    (سیلز) کو غذا اور اوکسیجن فراہم کرتی ہے۔ یہ قوت آپ کے قلب کے پمپ کرنے کے عمل سے پیدا ہوتی ہے۔ تمام انسانوں کا بلڈ پریشر بھی گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔ آپ پر جب بھی ذہنی یا جسمانی دباؤ بڑھتا ہے تو خون کے دباؤ میںبھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ جوش و خروش اور ورزش سے بھی یہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ جب آرام کی حالتمیں ہوتے ہیں یا نیند آجاتی ہے تو یہ کم ہو جاتا ہے۔ اکثر اوقات آپ کا بلڈ پریشر آپ کی عمر کے لحاظ سے اپنی معمول کی سطح پر رہتا ہے۔ عام طور پر عمر جتنی کم ہوتی ہے،بلڈ پریشر بھی اتنا ہی کم ہونا چاہیے۔جب آپ کا بلڈ پریشر بلند ہو کر ہر وقت بڑھتا رہتا ہے تو اسے ہائی بلڈ پریشر (بلند فشار خون) یا ہائپر ٹینشنکہتے ہیں