بھارتی آبدوزکا سراغ لگانےپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں: شیخ رشید

0 Comments

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانےپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانےپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں، ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز “حمزہ” کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختا ہوگیاہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔