مینارِ پاکستان واقعہ، شکنجہ تیار

0 Comments

نئی آڈیو لیک، نئے انکشافات
لاہور:(ویب ڈیسک)گریٹراقبال پارک واقعہ کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آگئی ،جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان آنے پر زور دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر آڈیو اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ریمبو کی جانب سے عائشہ اکرم کو مبینہ طور پر مینار پاکستان پہنچنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

سامنے آنے والی آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آؤ،آپ کی ویلیو میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو جبکہ وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔

آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ آپ نے فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اسکا مجھے پتہ ہے ، میں 14 اگست کی مناسبت سےکپڑے پہن کر آؤں گی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نےمرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.