نشہ واقعی بربادی لاتا ہے“ بالی وڈ کِنگ کی الٹی گِنتی شروع

0 Comments

ویب ڈیسک: بڑی سکرین پر بادشاہت کرنے والے بالی وڈ کِنگ حقیقی زندگی میں شدید مشکل میں ہیں، سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری نے انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے اور وہ شدید ڈپریشن اور غم و غصے کی حالت میں ہیں۔شاہ رخ کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا کہ کنگ خان بظاہر پرسکون اور مطمئن دکھائی دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ کئی دن سے سو نہیں پائے اور صحیح طرح کھانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت ہو جائے گی مگر ممبئی کی مقامی عدالت نے ضمانت مسترد کر دی تھی۔دوسری طرف بالی وڈ کے کئی سٹارز ان کے بیٹے کی حمایت میں میدان میں آ گئے ہیں۔