وزیرِاعظم عوام کی خاطر ڈٹ گئے

0 Comments

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کر دیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ یکم دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے منظور نہیں کیا۔ اوگرا نے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔