تفصیلات کے مطابق آج پنجاب بار کونسل کے ممبران نے وائس چیئرمین فرحان شہزاد کی سربراہی میں آئی جی پنجاب پولیس سے ملاقات کی جس میں وکلاء کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ وکلا کے ساتھ مل کر انصاف کے لیے ایک بہتر حکمت عملی سے آگے بڑھیں گے۔ملاقات میں ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل کے قتل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور پولیس کی طرف سے کیس میں تیزی سے آگے بڑھنے کی یقین دہانی کی گئی