ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرہ

0 Comments

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔