ڈالر کی مزید اڈاریاں، انٹر بینک میں مزید 72 پیسے مہنگا ہوگیا

0 Comments

کراچی: (نیوز ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 72 پیسے مہنگا ہونے کے سبب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 72 پیسے اضافے سے 173 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری روز ڈالر ریٹ میں 1 روپے 60 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعدامریکی کرنسی کی قیمت 171 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 78 پیسے ہو گئی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملکی معیشت پر شدید منفی اثرات کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی نئی متوقع شرائط میں نئے ٹیکسوں کا ریلا پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا۔ ملک میں پٹرول اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، مالی دباو کا شکار لوگ حکومت سے ریلیف کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں تاہم حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی