کیا زندگی اتنی سستی ہو گئی ہے؟

0 Comments

سبزہ زار،فیکٹری کے باہر کھڑے شخص کو گولی مار دی گئی

(ویب نیوز)تھانہ سبزہ زار کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی، مجاہد فیکٹری کے باہر موجود تھا، نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعہ کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔