لاہور میں نامعلوم افراد کی خاتون وکیل پر فائرنگ
خاتون وکیل عقیلہ سبحانی جا بحق
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ عقیلہ سبحانی جاں بحق ہو گئیں۔یہ واقعہ دن کے گیارہ بجے پیش آیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کو چار فائر لگے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی طرف سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مقتولہ ک لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے ٣٥ سالہ مقتولہ خاتون وکیل کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں