کووڈ۔19 ذیابیطس کا سبب بھی

covid

Covid 19 - Diabetes Ka Sabab Bhi

homerunaway

اٹھائیس سالہ ماریو بیولنا ایک صحت مند باپ تھا۔ جون 2019 ء میں جب وہ بخار میں مبتلا ہوا تو اُسے سانس
لینے میں بھی بہت دقت ہونے لگی ۔وہ قریبی اسپتال گیا تو جلد ہی تا چلا کہ وہ کووڈ۔19 کا شکار ہو چکا ہے۔
ہفتوں بعد جب وہ صحت یابی کی طرف مائل تھا تو اس نے بے حد کمزوری محسوس کی اور ایک دن اُس نے
قے کرنی شروع کر دی۔

اس کی بیوی نے قریبی اسپتال کو ٹیلی فون کیا تو ایک ایمبولینس آئی اور اسے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے پہلے اُسے سکتے میں جانے سے بچایا۔

پھر اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کر لیا ۔ڈاکٹروں نے ماریو کی بیوی سارہ کو بتایا کہ ہ اگر اُسے اسپتال آنے میں دیر ہو جاتی تو وہ اپنی جان

سے ہاتھ دھو سکتا تھا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ ذیابیطس قسم اول کے مرض میں گرفتار ہو چکا ہے۔ یہ جان کر اس کی بیوی بہت حیرت زدہ اورخوف

 زدہ ہو گئی ،اس لئے کہ ماریو کے پورے خاندان میں ذیابیطس کا کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ہوش آنے پر ماریو کی بیوی نے جب اپنے شوہر کو یہ بات

بتائی تو وہ بہت حیران ہوا۔